ابنا: امریکی صدر باراک اوبامہ نے گزشتہ روز امریکی وزارت دفاع میں فوج کی تعداد میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ امریکہ بحرالکاہل میں اپنی طاقت میں اضافہ کرے گا۔
چین کا کہنا ہے کہ امریکہ چین کے عروج کو روک نہیں سکتا ہے اورچین کو چاہیے کہ وہ امریکی بحریہ کو باز رکھنے کے لیے مزید دورمار ہتھیار تیار کرے۔
چینی خبررساں ایجنسی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی قوت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اگر امریکہ نے اس طاقت کے مظاہرے کو تھوپنے کی کوشش کی تو اس سے علاقائی تنازعات کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ .........
/169